Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ بھگو دئیےتوکیا حکم ہے ؟

Answered by
مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1308
Issued
06؍مئی 1445ھ / 20؍دسمبر 2023ء

Question

پاک اور ناپاک کپڑے ملا کر بالٹی میں بھگو دیئے، تو اس صورت میں سارے کپڑے پاک کئے جائیں گے یا اندازے سے سوچ کر جو پاک کپڑے تھے ان کو الگ کر لیا جائے، باقیوں کو پاک کر لیا جائے؟

Answer (beginning)

پاک کپڑوں کو ناپاک کپڑوں کے ساتھ پانی میں ڈال دیا تو سب ناپاک ہو گئے، ایسا کرنا، جائز نہیں کیونکہ بلا ضرورت شرعی پاک چیز کو ناپاک کر دینا جائز نہیں۔ اب جب تمام کپڑے ناپاک ہو گئے تو سب کپڑوں کو پاک کرنا ہو گا اور بالٹی وغیرہ جس میں کپڑے بھگوئے تھے اس کو بھی پاک کرنا ہو گا کیونکہ ناپاک پانی سے وہ بھی اندر سے ناپاک ہو گئے۔ نیز یہاں تحری اور اندازہ لگا کر کپڑے الگ کرنا جائز نہیں کیونکہ سب کپڑے ناپاک ہو جانا معلوم ہے، ایسا نہیں ہے کہ بعض پاک اور بعض ناپاک ہوں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.