Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حرم شریف میں نماز پڑھتے ہوئے کعبہ کو دیکھنا

Answered by
مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1301
Issued
05 رجب المرجب 1445ھ / 17 جنوری 2024ء

Question

حرم شریف میں نماز پڑھتے ہوئے کعبہ کو دیکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

Answer (beginning)

نماز کے آداب میں سے ہے کہ اپنی نگاہ کو حالت قیام میں موضع سجدہ سے آگے نہ لے جائیں، رکوع میں پشت قدم اور سجدہ میں ناک کی طرف، قعدہ میں گود کی طرف نگاہ رکھی جائے اور سیدھی جانب سلام پھیرتے ہوئے دائیں کندھے کی طرف جبکہ بائیں جانب سلام پھیرتے ہوئے نظر بائیں کندھے کی طرف ہو، خانہ کعبہ میں نماز پڑھتے ہوئے بھی اسی ادب کو ملحوظ رکھ کر نماز پڑھیں کیونکہ یہ حکم اس لئے بیان کیا گیا تاکہ نماز میں خشوع حاصل ہو اور کسی ایسی چیز پر نگاہ پڑنے سے حفاظت رہے جو نمازی کو غافل کر دے اور کعبۃ اللہ کے سامنے نماز پڑھنے والا بھی اس سے محفوظ نہیں لہذا اس کے لئے بھی نظر کے یہی آداب ہیں جو بیان ہوئے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.