Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز پڑھتے ہوئے رقت والی نعت سننا

Answered by
مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1295
Issued
28 جمادی الاول 1445ھ / 13 دسمبر 2023ء

Question

اگر کوئی نماز پڑھنے لگے اور نماز میں رقت طاری کرنے کے لیے پہلے آہستہ آواز میں موبائل فون پر کوئی رقت انگیز نعت چلا دے تاکہ نماز پڑھتے ہوئے آنسو جاری رہیں، تو کیا حکم ہے جبکہ ایسا کرنے میں اس کی نیت خشوع و خضوع پیدا کرنے کی ہو؟

Answer (beginning)

ایسا کرنے کی اجازت نہیں، یہ خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھنا نہیں بلکہ دوران نماز دوسری طرف متوجہ ہو کر خشوع کے ساتھ نعت سننا ہے حالانکہ نماز میں ایسا کام جو توجہ لینے کا سبب ہو کر وہ ہے۔ غور کیجئے کہ اگر نمازی کے قریب کوئی نعت پڑھے یا نعت چلا دے تو نماز میں توجہ بڑھے گی یا نماز سے توجہ لیں گی؟ یقیناً توجہ لیں گی تو خود ایسا کام کرنے کی اجازت کیسے ہو سکتی ہے؟ بلکہ فقہا کے کرام رحمۃ اللہ علیہم نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ اگر کسی نے دوران نماز، روزے یا اعتکاف کی نیت کی تو اگرچہ نیت درست ہو جائے گی مگر بہتر و افضل یہ ہے کہ نماز ہی کی طرف متوجہ رہے، روزے وغیرہ عبادت کی نیت بھی نہ کرے حالانکہ اس نیت…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.