Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا قیامت کے دن کا اکثر حصہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں گزرے گا ؟

Answered by
مولانا عابد عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1255
Issued
26 ہجادی الاول 1445ھ / 11 دسمبر 2023ء

Question

قیامت کا دن جو پچاس ہزار سال کا ہے، کیا آدھے سے زیادہ حضور کی تعریف میں گزر جائے گا؟

Answer (beginning)

مشکوٰۃ المصابیح میں حضرت سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث پاک ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اناسید ولد آدم یوم القیامة ولا فخر و بیدی لواء الحمد ولا فخر وما من نبی یومئذ آدم فمن سواه الاتحت لوائی وانا اول من تنشق عنه الارض ولا فخر“ یعنی میں قیامت کے دن اولادِ آدم کا سردار ہوں فخر یہ نہیں کہتا اور میرے ہاتھ میں حمد کا جھنڈا ہو گا فخر یہ نہیں کہتا، اس دن کوئی نبی آدم علیہ السلام اور ان کے سوا ایسا نہ ہو گا جو میرے جھنڈے تلے نہ ہو میں ان میں پہلا ہوں جن سے زمین کھلے گی فخر یہ نہیں فرماتا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.