Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ہر بیماری کا علاج پیدا کیا گیا تو بعض بیماریاں لا علاج کیوں؟
- Answered by
- مولانا عابد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1189
- Issued
- 04 جمادی الثانی 1445ھ / 18 دسمبر 2023ء
Question
ہر بیماری کے لئے اللہ تعالیٰ نے علاج پیدا کیا ہے، تو بعض بیماریاں لا علاج کیوں قرار پاتی ہیں؟
Answer (beginning)
بڑھاپے کے علاوہ ہر مرض کی دوا اور علاج موجود ہے، یہ الگ بات ہے کہ ڈاکٹرز اس علاج تک پہنچنے اور اس کو دریافت کرنے میں ناکام رہے ہوں۔ ممکن ہے آئندہ کسی وقت میں اس بیماری کا علاج بھی دریافت ہو جائے جس کو ڈاکٹرز آج تک لا علاج کہتے آئے ہیں اور حقیقت بھی یہی ہے کہ آج سے 100 سال پہلے تک بہت سی بیماریوں کو لا علاج سمجھا اور کہا جاتا تھا مگر فی زمانہ ان میں سے اکثر بیماریوں کا علاج دریافت ہو چکا ہے۔ بہر حال کسی بیماری کو لا علاج کہنا ڈاکٹرز کی اپنی تحقیق اور علم کے اعتبار سے ہے، اس کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.