Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا ہر ہاشمی سید ہوتا ہے ؟
- Answered by
- مولانا عابد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1188
- Issued
- 01 جمادی الثانی 1445ھ / 15 دسمبر 2023ء
Question
کیا ہاشمی کو سید کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟
Answer (beginning)
ہر ہاشمی سید نہیں ہوتا جیسے مولانا علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کی غیر فاطمی اولاد جو علوی کہلاتے ہیں، یہ ہاشمی تو ہیں لیکن سید نہیں۔ سید صرف وہی ہیں جو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہوں، اسی طرح حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہما کی بیٹیاں بھی سید ہیں، لیکن ان بیٹیوں کی اولاد سید نہیں کہلائے بلکہ ان کی نسبت ان کے آباء و اجداد کی طرف ہوگی۔ واضح رہے کہ ہاشمی خاندان پانچ ہیں: آل علی، آل جعفر، آل عقیل، آل عباس و آل حارث بن عبد المطلب۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.