Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اچھی کوالٹی اور کم کوالٹی کا چاول مکس کر کے بیچنے کا حکم
- Answered by
- مولانا عابد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1174
- Issued
- 01 جمادی الثانی 1445ھ/15 دسمبر 2023ء
Question
دو طرح کے چاول ہوں، ایک اچھا چاول ہو اور ایک اس سے کم کوالٹی کا، کیا ان دونوں کو ملا کر بیچا جا سکتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ کم کوالٹی کا چاول اگر الگ سے پکایا جائے، تو وہ صحیح نہیں بنتا جبکہ اچھے چاول میں ملا کر بنائیں تو وہ صحیح لگتا ہے، اس کا ریٹ اس طرح رکھا جاتا ہے کہ مثلاً: اچھا چاول 200 روپے کلو ہے اور اس سے کم والا 100 روپے کلو، یوں ملانے کے بعد دو کلو کی رقم ٹوٹل 300 روپے ہوئی، پھر اس کا ایک کلو کا ریٹ 150 مقرر کر کے بیچا جاتا ہے۔ کئی جگہوں پر اس طرح چاول کو ملا کر بیچا بھی جاتا ہے، اس طرح بیچنے کا کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
اگر عمدہ اور ناقص کوالٹی کے چاول مکس کیے اور گاہک کو بتادیا کہ اس تناسب سے چاول مکس کیے گئے ہیں، تو یہ سودا بالکل جائز ہے۔ یونہی اگر کوئی مخصوص قسم کے چاول ایسے ہوں جس میں دو تین اقسام کے چاول مکس ہوتے ہیں اور ان کا الگ سے نام رکھ دیا گیا ہے، اسی نام سے چاول خریدے بیچے جاتے ہیں تو یہ سودا بھی جائز ہے۔ یونہی گاہک کو بتایا نہیں مگر اسے پہلے سے معلوم ہے کہ اس میں فلاں فلاں قسم کے چاول مکس کیے گئے ہیں تو بھی سودا جائز ہے البتہ جس گاہک کو یہ معلوم نہ ہو، نیا آیا ہو اس کو ملاوٹ کا بتانا ضروری ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.