Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اسلامیات کے سبجیکٹ میں قرآن کی سورتیں یاد کر کے بھول گئے تو کیا حکم ہے ؟
- Answered by
- مولانا عابد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1173
- Issued
- 06 جمادی الاول 1445ھ/21 نومبر 2023ء
Question
عرض یہ ہے کہ اسکول میں اسلامیات کا Subject ہوتا ہے تو اس میں قرآن پاک کی کچھ سورتیں اور آیات ہوتی ہیں جو پیپرز کے لیے بچوں کو یاد کرنی ہوتی ہیں۔ لیکن جب دوسری کلاس میں جاتے ہیں، تو پچھلی کلاس کا بھول جاتے ہیں۔ تو کیا اسے یاد رکھنا ضروری ہے؟ اور بھولنے پر کیا حکم ہوگا؟
Answer (beginning)
قرآن کریم کی جو سورتیں اور آیتیں زبانی یاد کی ہیں، ان کو یاد رکھنا لازم ہے۔ ان سورتوں اور آیتوں کو بار بار پڑھتے رہنا ضروری ہے تاکہ حفظ باقی رہے۔ حفظ باقی رکھنے سے صرف یہی مراد نہیں کہ پورا قرآن کریم یاد کیا تو اسے یاد رکھا جائے گا بلکہ ایک آیت بھی یاد ہوگی تو اسے بھی یاد رکھنا ضروری ہے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَةُ اللَّهِ تَعَالَى عَلَيْهِ ایک حدیث پاک کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”یعنی جس طرح بندھے ہوئے اونٹ چھوٹا چاہتے ہیں اور اگر ان کی محافظت و احتیاط نہ کی جائے تو رہا ہو جائیں اس سے زیادہ قرآن کی کیفیت ہے، اگر اسے یاد نہ کرتے رہو گے تو وہ تمہارے سینوں سے نکل جائے گا، پس تمہیں…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.