Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا صرف بیچنے کے لئے لگائی جانے والی فصل پر عشر واجب ہوتا ہے؟
- Answered by
- مولانا عابد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1144
- Issued
- 11 ربیع الثانی 1445ھ / 31 اکتوبر 2023ء
Question
زمینی پیداوار پر عشر واجب ہوتا ہے یا وہ پیداوار جس سے زمین کا نفع حاصل کرنا مقصود ہو۔ سوال یہ ہے کہ گھر کی زمین میں بھی کچھ چیزیں لگاتے ہیں جس سے زمینی پیداوار حاصل کرنا مقصود ہوتا ہے، کیا اس پر عشر واجب ہوگا؟ نیز کیا عشر صرف اس پیداوار پر واجب ہوگا جس کو بیچ کر نفع اٹھایا جائے؟
Answer (beginning)
گھر میں اگائی چیزوں پر عشر واجب نہیں۔ مگر اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ عشر صرف اس پیداوار پر لازم ہوگا جس کو بیچنا ہو۔ شرعی حکم یہ ہے کہ زمین کا نفع حاصل کرنے کے لیے خود فصل کاشت کی یا اسی نیت سے زمین کو خالی چھوڑ دیا تو ان دونوں صورتوں میں عشر یا نصف عشر دینا لازم ہوگا۔ خواہ اس سے حاصل شدہ پیداوار کو بیچنا مقصود ہو یا صرف گھر، خاندان میں استعمال کے لیے اگایا ہو یا جانوروں کو کھلانے کے لیے چارہ اگایا ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.