Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پان گٹکا کھانا کیسا ہے؟
- Answered by
- مولانا محمد کفیل رضاعظاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1140
- Issued
- 10 ربیع الثانی 1445ھ / 30 اکتوبر 2023ء
Question
میرے بھائی پان، گٹکا وغیرہ کھاتے ہیں، تو ان کو کسی نے کہا کہ آپ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال رہے ہیں اور مال کا ضیاع بھی کر رہے ہیں اور یہ گناہ بھی ہے۔ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا ایسا ہی ہے؟
Answer (beginning)
پان، گٹکا، سگریٹ، وغیرہ اشیاء صحت کے لیے نقصان دہ ہیں لیکن ان کا ضرر چونکہ زہر وغیرہ مہلک اشیاء کی طرح نہیں اس لئے یہ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنے والے کی طرح نہیں ہیں اس لئے ان کا کھانا پینا جائز ہے البتہ پینا بہتر ہے لیکن اگر کوئی کھانا ہو تو اسے گناہگار نہیں کہیں گے۔ اسی طرح ان کا کھانا مال کا ضیاع و حرام نہیں کہ یہ مال کو غیر محل میں خرچ کرنا نہیں جس کی وجہ سے اس کو ناجائز کہا جائے بلکہ جائز تسکین اور لذت کے لیے استعمال کرنا اور اس غرض سے کچھ بھی کھانا پینا جو کہ حلال ہو جائز ہے اسراف نہیں ہے ورنہ چیونگم، عام چھالیہ، ٹافی، دیگر تفریحی چیزیں ان کے خرچ کو بھی مال کا ضیاع اور حرام قرار دینا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.