Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

میت کی تجہیز و تکفین کے بعد سلام پڑھنا اور نماز جنازہ کے بعد میت کے لئے دعا کرنا

Answered by
مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1117
Issued
09 ربیع الثانی 1445ھ / 25 اکتوبر 2023ء

Question

میت کی تجمیز و تکفین کے بعد جنازہ ہونے سے پہلے سلام پڑھنا اور نماز جنازہ کا سلام پھیرنے کے بعد میت کے لئے دعا کرنا از روئے شرع کیا ہے؟

Answer (beginning)

تجمیز و تکفین کے بعد جب جنازہ رکھا ہو اور کسی ضرورت کے تحت ابھی نماز جنازہ نہیں پڑھی گئی ہو، تو ایسے وقت میں سلام یا فاتحہ وغیرہ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ بلکہ کتب احادیث میں صراحتاً نماز جنازہ سے پہلے دعا اور ثنا کرنے کا ذکر ہے۔ صحیح بخاری میں روایت ہے: ”عن ابن أبي مليكة، أنه سمع ابن عباس، يقول: وضع عمر على سريره فتكنفه الناس يدعون ويصلون قبل أن يرفع وأنا فيهم“ ترجمہ: ابن ابی ملیکہ سے مروی ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو فرماتے سنا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ان کی چار پائی پر رکھا گیا تو لوگوں نے ان کو گھیر لیا اور وہ ان کو اٹھائے جانے سے پہلے ان کے لیے دعا کرنے…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.