Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عمرہ میں حلق سے پہلے تھوڑی دیر کے لئے ٹوپی پہن لی تو کیا حکم ہے؟
- Answered by
- مولانا محمد کفیل رضاعطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1116
- Issued
- 01 ربیع الثانی 1445ھ / 17 اکتوبر 2023ء
Question
میرے ایک دوست عمرہ پر گئے اور انہوں نے عمرہ میں طواف و سعی مکمل کی، وہاں سے نکل کر حلق کروانے کے لئے جا رہے تھے کہ راستے میں ایک ٹوپی پسند آئی، اس کا سائز چیک کرنے کے لیے سر پر رکھی اور پھر وہ ٹوپی خرید لی، دو چار منٹ بعد یاد آیا کہ ابھی تو وہ حالتِ احرام میں ہے اور اس حالت میں وہ سر نہیں ڈھانپ سکتے، تو انہوں نے وہ ٹوپی اتار لی اور پھر جا کر حلق کروایا، اب اس صورت میں ان کے لئے کیا حکم ہے ہو گا؟ دم دیں گے یا صدقہ اور وہ پاکستان بھی واپس آ چکے ہیں؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت کے مطابق اس شخص پر ایک صدقہ فطر دینا لازم ہے، نیز یہ صدقہ فطر حرم میں دینا ضروری نہیں بلکہ اپنے ملک میں شرعی فقیر کو بھی دیا جاسکتا ہے۔ مسئلہ کی تفصیل یہ ہے کہ حلق یا تقصیر سے قبل محرم پر احرام کی پابندیاں برقرار رہتی ہیں، ان پابندیوں میں سے ایک پابندی سر نہ ڈھکنا بھی ہے، حتیٰ کہ اگر محرم نے سر کا چوتھائی حصہ ڈھکا تو جان بوجھ کر ہو یا بھولے سے، بہر صورت اس پر کفارہ لازم ہو جاتا ہے اگرچہ یہ ڈھکنا ایک لمحہ کیلئے ہو، پھر اگر چار کامل پہر (یعنی بارہ گھنٹے تک) یہ ڈھکا رہا تو کفارے میں ایک دم اور اس سے کم ڈھکا رہا، تو صدقہ دینا لازم ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.