Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فجر کے فرض کے بعد فجر کی سنتیں نہ پڑھنے کا حدیث سے ثبوت

Answered by
مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1100
Issued
04 ربیع الاول 1445ھ / 21 ستمبر 2023ء

Question

کسی نے فجر کی سنتیں ادا کئے بغیر فرض نماز ادا کر لی تو اب فجر کی سنتیں ادا نہیں کر سکتا، بلکہ سورج طلوع ہو جانے کے میں منٹ بعد ادا کرے گا، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ مسئلہ کسی صحیح حدیث سے ثابت ہے؟

Answer (beginning)

فجر کے فرض پڑھ لئے مگر سنتیں نہیں پڑھیں تو سنتیں کی قضاء طلوع آفتاب سے پہلے پڑھنا ممنوع و ناجائز ہے کیونکہ بخاری شریف میں حدیث پاک ہے کہ اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی کی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لا صلاة بعد الصبح حتى ترتفع الشمس، ولا صلاة بعد العصر حتى تغيب الشمس“ یعنی بعد صبح نماز نہیں یہاں تک کہ سورج بلند ہو جائے اور عصر کے بعد نماز نہیں یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.