Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بطورِ وظیفہ سورتوں کو خلافِ ترتیب پڑھنا

Answered by
مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1074
Issued
18 ربیع الثانی 1445ھ / 03 نومبر 2023ء

Question

احیاء العلوم (اردو) جلد 1 صفحہ 998 پر سعادت مندوں کا عمل مذکور ہے جس میں سورتوں کی ترتیب الٹی ہے کیا اسے پڑھ سکتے ہیں؟ ترتیب یوں ہے: الحمد شریف، سورہ ناس، سورہ فلق، سورہ اخلاص، سورہ کافرون، آیت الکرسی — رہنمائی فرمائیں اور اجر پائیں۔

Answer (beginning)

احیاء العلوم میں مذکورہ اس وظیفہ کی ترتیب کے مطابق قرآن مجید کی سورتوں کو پڑھنا جائز ہے، شرعاً اس طرح پڑھنے کی ممانعت نہیں۔ یاد رہے علاوہ نماز بھی قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے ترتیب قائم رکھنے کا حکم ہے۔ تاہم چند مقامات پر خلاف ترتیب پڑھنے کی رخصت ہے ان میں سے ایک صورت وظائف کی بھی ہے اس لیے کہ وظائف میں ہر صورت مستقل الگ سے جدا عمل ہوتی ہے اس لیے ترتیب قائم کرنا ضروری نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.