Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے حجامہ کروانا ثابت ہے ؟

Answered by
مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1071
Issued
22 صفر 1445ھ / 09 ستمبر 2023ء

Question

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حجامہ کروانا ثابت ہے؟

Answer (beginning)

جی ہاں! حجامہ کروانا حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے، نیز احادیث طیبہ میں اس کی ترغیب بھی دی گئی اور اسے شفایابی کا سبب بھی قرار دیا گیا ہے۔ لیکن یہ ذہن نشیں رہے کہ حجامہ احادیث مبارکہ سے ضرور ثابت ہے بلکہ بعض میں جسم کے کچھ مقامات کی نشاندہی بھی فرمائی گئی کہ ان میں حجامہ کروانا بہت مفید ہے مگر ان پر اپنی مرضی سے عمل نہیں کرنا چاہئے، بے شک احادیث میں تجویز فرمائے گئے علاج برحق ہیں، لیکن ان کا حکم خصوصی طور اہل عرب کی کیفیات و امراض کو مد نظر رکھتے ہوئے فرمایا گیا، لہذا بغیر طبیبِ حاذق کے مشورے کے حجامہ نہ کروایا جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.