Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عمرے کی نیت سے باندھی گئی احرام کی چادریں عمرہ سے پہلے تبدیل کرنا کیسا؟

Answered by
مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1069
Issued
15 ربیع الثانی 1445ھ / 31 اکتوبر 2023ء

Question

عمرے کی نیت سے باندھے گئے احرام کی چادریں عمرہ کی ادائیگی سے پہلے تبدیل کرنے کا کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

عمرہ کی ادائیگی سے پہلے احرام کی چادریں تبدیل کر کے دوسری چادریں پہننا جائز ہے، شرعاً اس کی ممانعت نہیں۔ صحیح بخاری میں ہے: ”وقال ابراہیم: لا بأس ان یبدل ثیابه“ یعنی: حضرت ابراہیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: محرم کے لئے احرام کی چادریں تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ (صحیح بخاری، صفحہ 375، مطبوعہ: دمشق) عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری میں حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کے اس قول کو سند کے ساتھ بیان فرمایا: ”حدثنا جریر عن مغیرہ بن شعبة عن ابراہیم قال: یغیر المحرم ثیابه ما شاء بعد ان یلبس ثیاب المحرم“ یعنی: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی انھوں نے مغیرہ بن شعبة سے روایت کیا انھوں نے ابراہیم رضی اللہ عنہ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.