Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے کبھی کسی کے پیچھے نماز ادا فرمائی ہے؟
- Answered by
- مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1067
- Issued
- 21 صفر 1445ھ / 08 ستمبر 2023ء
Question
کیا حضور رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ظاہری حیات میں کبھی کسی کے پیچھے نماز ادا کی ہے؟
Answer (beginning)
جی ہاں! نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ظاہری حیات میں حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا فرمائی ہے۔ حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھنے سے متعلق ترمذی شریف میں حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرمایا: ”صلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خلف أبي بكر في مرضه الذي مات فيه قاعدا“ یعنی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اس بیماری میں جس میں آپ کا وصال ہوا حضرت ابو بکر کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.