Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قالین پر بچہ پیشاب کر دے، تو اس کو صاف کر کے اس پر نماز پڑھنا

Answered by
مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1045
Issued
04 ربیع الثانی 1445ھ / 20 اکتوبر 2023ء

Question

گھروں میں جو قالین بچھائے جاتے ہیں بسا اوقات ان پر بچے پیشاب کر دیتے ہیں، تو قالین دھونے کی بجائے اوپر سے صاف کر دیئے جاتے ہیں، کیا ایسے قالین صاف کرنے سے پاک ہو جاتے ہیں اور کیا ان پر جائے نماز بچھا کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

قالین ناپاک ہو جائے تو محض اوپر سے صاف کرنے سے پاک نہیں ہو گا بلکہ شرعی اصولوں کے مطابق دھو کر پاک کرنا ضروری ہو گا۔ نیز اگر کوئی مصل و غیرہ بچھائے بغیر نماز پڑھتا ہے تو قالین کے ناپاک حصے کے علاوہ کسی بھی پاک حصے پر نماز ادا کی جاسکتی ہے البتہ خاص ناپاک حصے پر ایسا موٹا کپڑا جس سے نیچے کی رنگت نہ جھلکتی ہو مثلاً جائے نماز وغیرہ بچھا کر بھی نماز پڑھ سکتے ہیں۔ یہ یاد رہے کہ قالین کے ناپاک حصے پر کوئی چیز نہ ڈالی گئی تو گیلے پاؤں اس پر رکھنے سے ناپاکی کے مسائل پیدا ہوں گے اس لئے یا تو اس کو پاک کر لیا جائے یا پھر مستقل طور پر اس پر کوئی موٹا کپڑا یا پلاسٹک وغیرہ ڈال دینا چاہیے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.