Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کسی کام کے ہونے کی منت مانی تو ایڈوانس میں منت پوری کی جا سکتی ہے یا نہیں؟
- Answered by
- مولانا محمد کفیل رضاعظاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1033
- Issued
- 06 محرم الحرام 1445ھ / 25 جولائی 2023ء
Question
یوں منت مانی کہ اگر بہن کی شادی ہو جائے تو 100 لوگوں کو بریانی کھلاؤں گا، تو کیا بہن کی شادی ہونے سے پہلے ایڈوانس میں کھل سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
100 لوگوں کو بریانی کھلانے کی جو منت مانی تھی اگر اس سے مراد فقرہ و مساکین کو کھلانے کی نیت تھی تو یہ شرعی منت ہوئی۔ بہن کی شادی ہو جانے کی صورت میں اس کو پورا کرنا لازم ہو گا، شادی سے پہلے کھلانے کا اعتبار نہ ہو گا، نیز اس صورت میں بریانی کھلانا لازم نہیں بلکہ کچھ اور بھی کھلایا جاسکتا ہے۔ اور اگر مطلقاً امیر و غریب ہر قسم کے لوگوں کو کھلانے کی نیت تھی فقرہ و مساکین کو خاص طور پر کھلانے کی نیت نہیں تھی تو یہ شرعی منت ہی نہ ہوئی۔ البتہ اسے بھی پورا کرنا بہتر ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.