Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رات کو سالن ڈھانپ کر نہ رکھا تو اس سالن کو استعمال کرنے کا حکم

Answered by
مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1029
Issued
08 محرم الحرام 1445ھ / 27 جولائی 2023ء

Question

رات کو کھانا ڈھانپ کر رکھنا چاہیے، اگر کبھی ایسا ہو جائے کہ برتن میں موجود سالن نہ ڈھک سکے، تو اس سالن کو استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟

Answer (beginning)

حدیث شریف میں بیان کردہ حکم کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ اگر برتن کو نہیں ڈھکا تو اس میں موجود چیز کو استعمال کرنا ہی جائز نہیں رہے گا، بلکہ یہ اس لئے ہے تا کہ یہ چیز شیطان کے اثر سے محفوظ رہے۔ لہذا اگر ڈھکن رکھنا بھول گئے جبکہ اس چیز کو کھانے، پینے میں کوئی اور شرعی ممانعت (مثلاً: اس کا خراب ہو جانا وغیرہ) نہ ہو تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مسلم شریف میں حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اذا كان جنح الليل او امسيتم فكفو صبيانكم فان الشيطان ينتشر حينئذ فاذا ذهب ساعة من الليل فخلوهم واغلقوا الابواب واذكروا اسم الله فان…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.