Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
محبت اللہ پاک سے زیادہ ہونی چاہئے یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
- Answered by
- مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1019
- Issued
- 30 محرم الحرام 1445ھ / 18 اگست 2023ء
Question
کیا پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ محبت ہونی چاہیے یا اللہ پاک سے؟
Answer (beginning)
اللہ پاک کے مقبول بندے تمام مخلوقات سے بڑھ کر اللہ سے محبت کرتے ہیں کیونکہ سب سے زیادہ محبت کا حقدار خالق ہوتا ہے اور اللہ پاک خالق ہے مخلوق نہیں۔ ہاں مخلوقات میں جو اس کے محبوب ہیں ان سے محبت ہونا اللہ پاک ہی کی محبت کا تقاضا ہے، جو محبت اس کے محبوبوں خصوصاً رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوتی ہے وہ اللہ ہی کے لیے ہوتی ہے بلکہ اللہ سے محبت کی دلیل ہی یہ ہے کہ اس کے محبوبوں خصوصاً رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کی جائے اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنا تو فرض ہے، ان کی محبت کو اللہ پاک نے اپنی محبت قرار دیا، ان کی محبت کے بغیر محبت الہی کا دعویٰ جھوٹا ہے اور…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.