Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دعا کرتے وقت ہتھیلیوں کا رخ آسمان کی جانب کردیا کرو کیا یہ حدیث ہے ؟

Answered by
مولانا محمد ما جدر ضاعطاری مدنی
Fatwa no.
Web-957
Issued
22 ذیقعدہ الحرام 1444ھ / 12 جون 2023ء

Question

یہ کہنا کہ دعا کرتے ہوئے اپنی ہتھیلیوں کا رخ آسمان کی جانب کر دیا کرو، کیونکہ دعا کا قبلہ کا آسمان ہے۔ کیا یہ حدیث ہے یا کسی کا قول؟

Answer (beginning)

جی ہاں! یہ بات حدیث میں مذکور ہے کہ جب اللہ تعالیٰ سے کسی نعمت کے حصول کی دعا کی جائے، تو ہتھیلیوں کا رخ آسمان کی طرف کیا جائے۔ حدیث شریف میں ہے: ”ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ قال: اذا سالتم اللہ فاسالوه بطون ا کفکم ولا تسالوا بظهورها“ یعنی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم اللہ تعالیٰ سے سوال کرو تو اپنی ہتھیلیوں کے پیٹ کے ذریعے سوال کرو، ان کی پشت کے ذریعہ سوال نہ کرو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.