Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسبوق پانچویں رکعت کے لیے امام کے ساتھ کھڑا ہوگیا، تومسبوق کی نماز کا حکم

Answer (beginning)

صورت مسئولہ میں آپ چار فرض دوبارہ ادا کریں اور جو نماز امام کے ساتھ ادا کی وہ باطل ہو گئی کیونکہ جب امام قعدہ اخیرہ مکمل کر لے، تو مسبوق کے حق میں اس کی نماز مکمل ہو جاتی ہے، جس کے بعد مسبوق کے لیے امام کی اتباع جائز نہیں ہوتی، جس کی وجہ یہ ہے کہ قعدہ مکمل ہونے کے بعد مسبوق کی حیثیت منفرد کی ہو جاتی ہے اور منفرد کے لیے کسی کی اقتدا جائز نہیں ہوتی اور اگر اقتدا کرے، تو اس کی نماز باطل ہو جاتی ہے اور صورت مسئولہ میں چونکہ امام قعدہ کر چکا تھا اور قعدہ کے بعد بھی آپ اس کے ساتھ شامل رہے، لہذا آپ کی نماز باطل ہو گئی جس کو دوبارہ ادا کرنا ضروری ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.