Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
چھوٹی بچی کے کان چھدوانا کیسا؟
Answer (beginning)
بچی کے کان چھوڑانا، جائز ہے، اس کے لیے بچی کو تکلیف دینے کی شرعاً اجازت ہے، کیونکہ یہ عمل نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے زمانے سے لے کر آج تک بغیر کسی انکار کے جاری و ساری ہے، نیز یہ زینت کی منفعت کے حصول کے لیے تکلیف دینا ہے اور ایسی مصلحت کی وجہ سے تکلیف دینا کہ جو مصلحت اس کی طرف لوٹتی ہو، جائز ہوتا ہے، جیسا کہ بچے کاختنہ کرانے کی شرعاً اجازت ہے۔ جائز زینت کے بارے میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ﴿قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَاتِ مِنَ الرِّزْقِ﴾ ترجمہ: تم فرماؤ: اللہ کی اس زینت کو کس نے حرام کیا، جو اس نے اپنے بندوں کے لیے پیدا فرمائی ہے؟
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.