Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ہوٹل والوں کا مختلف لوگوں کا گوشت ملا کر پکا نا کیسا؟

Answer (beginning)

باربی کیو بنانے والوں کا مختلف لوگوں کا دیا ہوا گوشت آپس میں ملا دینا اور پکانے کے بعد وزن کے حساب سے تقسیم کرنا شرعاً جائز نہیں، ایسی صورت میں باربی کیو والے حضرات کے لیے یہ حکم ہے کہ وہ سب کا گوشت الگ الگ رکھیں اور پھر اسی کو آرڈر کے مطابق تیار کر کے دیں، لہذا اگر جان بوجھ کر خود ایک کا دیا ہوا گوشت دوسرے کے گوشت سے مکس کیا، تو اس پر تاوان لازم ہو گا یعنی یہ خود اس مخلوط گوشت کا مالک ہو جائے گا اور جن کا گوشت مکس کیا گیا، ان کو گوشت کی قیمت بطورِ تاوان دینا ہوگی اور جب تک تاوان نہ دے دے یا مالک تاوان معاف نہ کر دے، اس وقت تک اس مخلوط گوشت کا استعمال اس کے لیے جائز نہیں ہو گا، البتہ اگر…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.