Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
طواف کے دو نفل پڑھے بغیر دوسرا طواف شروع کر دیا ،تو کیا حکم ہے ؟
Answer (beginning)
طواف کرنے کے بعد دو رکعت پڑھنا واجب ہے، اگر وقت مکروہ نہ ہو، تو طواف اور ان دو رکعتوں کے درمیان موالات (یعنی دو رکعتوں کا طواف کے فوراً بعد ادا ہونا) سنت ہے، لہذا مکروہ اوقات کے علاوہ ایک طواف کی رکعتیں ادا کیے بغیر دوسرا طواف کرنا، مکروہ اور خلاف سنت ہے، کیونکہ اس سے طواف اور دو رکعتوں کے درمیان موالات کی سنت کا ترک لازم آئے گا، البتہ اس کی وجہ سے کوئی دم یا کفارہ لازم نہیں ہوگا، ہاں اگر مکروہ وقت ہو تو بغیر دو رکعت پڑھے دوسرا طواف کرنا ہلا کر اہت جائز ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.