Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حاجی پر عید کی قربانی واجب ہے یا نہیں ؟

Answer (beginning)

حج اور عید الاضحیٰ کی قربانی دو الگ الگ عبادتیں ہیں، دونوں کے اپنے احکام اور شرائط ہیں۔ عید کی قربانی مقیم صاحب نصاب بالغ شخص پر واجب ہوتی ہے، مسافر اور ایسے شخص پر جو صاحب نصاب نہ ہو، عید کی قربانی واجب نہیں ہوتی، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر آپ اور آپ کی زوجہ قربانی کے ایام (10، 11، 12) ذوالحجة الحرام) میں مسافر ہوں، تو قربانی کی شرائط پوری نہ ہونے کے سبب آپ لوگوں پر عید کی قربانی لازم نہیں ہوگی، اور اگر آپ لوگ قربانی کے ایام میں مسافر نہ ہوں، بلکہ مقیم ہوں اور ساتھ ہی آپ دونوں یا کوئی ایک صاحب نصاب بھی ہو، تو دیگر شرائط کے ساتھ جو بھی صاحب نصاب ہو، اس پر عید کی قربانی لازم ہوگی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.