Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا مسجد حرام کے علاوہ حدود حرم میں بھی نیکی و گناہ ایک لاکھ کے برابر ہے ؟
Answer (beginning)
ایک نیکی پر لاکھ نیکیوں کے برابر ثواب یا ایک گناہ کا لاکھ گناہوں کے برابر وبال صرف مسجد الحرام سے خاص نہیں، بلکہ مکمل شہر مکہ کا یہی حکم ہے۔ خود نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے بصراحت شہر مکہ میں ایک رمضان اور اُس کے روزوں کو ایک لاکھ رمضان کے مہینوں کے برابر قرار دیا۔ اسی طرح جلیل القدر تالیفی حضرت ابو سعید امام حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مکہ مکرمہ میں ایک روزے کو ایک لاکھ روزوں اور ایک درہم صدقہ کرنے کو ایک لاکھ درہم صدقہ کرنے کے مساوی فرمایا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.