Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جائیداد سے عاق کرنے پر اولاد کا حصہ ختم ہو جائے گا؟

Answer (beginning)

وارث کا پسند کی شادی کے سبب جائیداد سے محروم ہونا، یا والد کے عاق کر دینے سے جائیداد سے محروم ہونا، شرعاً یہ دونوں چیزیں کسی کو جائیداد سے محروم کرنے کا سبب نہیں کہ قوانین شرعیہ کی رو سے چار چیزیں جائیداد سے محروم کرنے کا سبب بنتی ہیں: غلام ہونا، مورث کو ناحق قتل کرنا، دین کا مختلف ہونا اور وطن کا مختلف ہونا۔ جیسے حربی کا فر جو دار الحرب میں مرا، اس کا ذمی کا فر بیٹا جو دار الاسلام میں رہتا ہو، مرنے والے حربی کا فر کا وارث نہیں ہو گا۔ اور ان چار چیزوں میں سے مذکورہ دونوں اسباب نہیں، لہذا اس شخص کا بیٹا پسند کی شادی کرنے کے سبب یا ان کے اسے عاق کر دینے کے سبب ان کی جائیداد سے محروم نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.