Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نکاح کا خطبہ خاموشی سے نہ سننا گناہ ہے؟
Answer (beginning)
قوانین شرعیہ کی رو سے جو لوگ خطبہ نکاح سننے کے لیے حاضر ہوں، ان تمام پر خطبہ کو خاموشی کے ساتھ سننا لازم ہے، لہذا اگر ان میں سے کوئی شخص خطبہ کے دوران باتوں میں مشغول ہوتا ہے، تو وہ ناجائز کام کا مرتکب ہو گا اور جو لوگ خطبہ سننے کے لیے نہیں، بلکہ دیگر اغراض مثلاً کھانے پینے کا انتظام یا ریکارڈنگ وغیرہ کے لئے جمع ہوں، ان کا خطبہ کے دوران اپنے کام مشغول رہنا جائز ہے؛ اس میں شرعی طور پر کوئی قباحت نہیں کہ ان لوگوں کی وہاں پر موجودگی خطبہ سننے کی غرض سے نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.