Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا شوال یا ذیقعد میں شادی کرنا منع ہے؟

Answer (beginning)

نکاح اور شادی کسی دن منع نہیں، سال کے تمام مہینوں اور ہر مہینے کے تمام دنوں اور تاریخوں میں نکاح جائز ہے، لہذا عید الفطر و عید الاضحیٰ کے درمیان کے زمانے میں نکاح بالکل جائز ہے، بلکہ علمائے کرام نے شوال کے مہینے میں نکاح کو مستحب فرمایا ہے۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اُم المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ماہِ شوال میں نکاح فرمایا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی بھی ماہِ شوال میں ہوئی جو دونوں عیدوں کے درمیان کا زمانہ ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.