Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
خواتین کے لیےآرٹیفیشل جیولری پہننے کا حکم ؟
Answer (beginning)
فی زمانہ تعامل و عموم بلوکی کی وجہ سے خواتین کا آرٹیفیشل جیولری استعمال کرنا جائز ہے۔ تفصیل کچھ یوں ہے کہ آرٹیفیشل جیولری سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں سے بنائی گئی ہوتی ہے اور اصولی احکام کے اعتبار سے سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں سے بنے زیورات کا استعمال مردوں اور عورتوں دونوں کے حق میں ناجائز ہے۔ حدیث اور فقہاء کے فرامین میں اس کی ممانعت واضح طور پر بیان فرمائی گئی ہے، چنانچہ سنن ابو داؤد اور سنن ترمذی وغیرہ میں حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے: ”أن رجلاً جاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم وعليه خاتم من شبه، فقال له: «مالي أجد منك ريح الأصنام» فطرحه، ثم جاء وعليه خاتم من حديد،…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.