Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ایک کی رقم ، دوسرے کا کام اور سارا نفع رقم دینے والے کو ملے ، اس شرط پر پارٹنر شپ کرنا کیسا ؟
Answer (beginning)
کسی کو انویسٹمنٹ (Investment) اس شرط پر دینا کہ کام سارا کا سارا وہ کرے گا اور تمام کا تمام نفع انویسٹمنٹ (Investor) کا ہو گا، کام کرنے والے کو اپنے کام کے عوض کچھ بھی نہیں ملے گا، شرعی اصطلاح میں ابضاع / بضاعت کہلاتا ہے، فی نفسہ یہ جائز ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں آپ کا اپنے کزن کی انویسٹمنٹ (Investment) سے کھاد خریدنا اور اسے مارکیٹ میں رائج شرعی طریقے کے مطابق ادھار یا نقد بچنا اور ضروری اخراجات نکالنے کے بعد مکمل نفع اپنے کزن کو دے دینا اور اپنے کام اور اپنی کسی سروس کا کوئی معاوضہ نہ لینا، بالکل جائز ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.