Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ڈیل ہونے کے بعد خام مال کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے زیادہ قیمت کا مطالبہ کیسا ؟
Answer (beginning)
پچھلی گئی صورت میں بلڈر کا سودا طے ہو جانے کے بعد مزید رقم طلب کرنا جائز نہیں۔ مسئلہ کی تفصیل یہ ہے کہ زیر تعمیر بلڈنگ میں فلیٹ بک کروانا ”بچ استصنع“ ہے، اور مفتی بہ قول کے مطابق بچ استصنع کرنے سے عقد لازم ہو جاتا ہے، خریدار اور بیچنے والے میں سے کوئی بھی فریق اپنے معاہدے سے نہیں پھر سکتا۔ لہذا مذکورہ صورت میں جب خرید و فروخت کے وقت ایک قیمت طے کر لی گئی تو اب اسی طے شدہ قیمت کے بدلے فلیٹ تیار کر کے دینا بلڈر کی ذمہ داری ہے، اسے خود سے ریٹ بڑھانے کا شرعاً اختیار نہیں ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.