Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روزے کی حالت میں ایلوویرا جیل(Aloe Vera Gel) لگانے کا حکم
Answer (beginning)
روزے کی حالت میں جسم پر ایلوویرا جیل (Aloe Vera Gel) لگانے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اگرچہ اس کی کڑواہٹ حلق میں محسوس ہو؛ کیونکہ اس کا ذائقہ اور کڑواہٹ جو حلق تک پہنچ رہی ہے، وہ جسم کے مساموں کے ذریعے جا رہی ہے اور مسام کے ذریعے جسم میں کوئی چیز جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ در مختار میں ہے: ”(أو أدهن أو اكتحل أو احتجم) وإن وجد طعمه في حلقه“ ترجمہ: تیل یا سرمہ لگایا، یا چھپنے لگاوے، اگرچہ اس تیل یا سرمہ کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو، روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
Appears in topics
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.