Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دھواں یا گرد و غبار حلق میں چلا جائے، تو روزہ ٹوٹ جائے گا ؟
Answer (beginning)
روزے کی حالت میں گرد و غبار اور دھواں وغیرہ خود بخود حلق میں چلا جائے، تو روزہ یاد ہونے کے باجود اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، کیونکہ اس سے بچنا ممکن نہیں ہوتا، لہذا پوچھی گئی صورت میں بھی پتھر وغیرہ کی رگڑائی کرتے ہوئے جو دھول مٹی خود بخود حلق میں چلی جاتی ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ البتہ اگر کوئی قصد آسانس کے ذریعے دھول مٹی کھینچ کر حلق تک پہنچائے اور اسے روزہ دار ہونا یاد ہو، تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔ مجمع الانہر فی شرح ملتقى الابحار، در مختار وغیرہ کتب فقہ میں ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.