Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جائے نماز کے نیچے نجاست لگی ہو، تو نماز کا حکم ؟

Answer (beginning)

جائے نماز چاہے جتنی موٹی ہو، وہ ایک ہی کپڑے کے حکم میں ہے، اس لیے چاہے نجاست کا اثر اوپر نہ آیا ہو تب بھی اس نجاست والی جگہ پر نماز نہیں پڑھ سکتے۔ پوچھی گئی صورت میں اگر جائے نماز کی نجاست والی جگہ وہ نہیں تھی جس جگہ پر نماز کی حالت میں پاؤں، ہاتھ، گھٹنے، پیشانی، ناک رکھے جاتے ہیں، تب تو نماز ہو گئی، لیکن اگر قدم یا مواضع سجدہ (یعنی سجدے کی حالت میں ہاتھ، گھٹنے، پیشانی، ناک) اس نجس جگہ پر پڑے، اور جو جو اعضاء نجاست کی جگہ پر پڑے، ان سب کی نجاست کو ملائیں، تو یہ ایک درہم سے زیادہ بن جاتی ہے، تو نماز نہیں ہوگی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.