Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
فیکٹری میں بہت زیادہ شور والی جگہ پر نماز پڑھنا کیسا؟
Answer (beginning)
”نماز“ بارگاہِ رب ذو الجلال میں حاضری کا وقت ہے اور شریعت کو اس میں مکمل خشوع و خضوع مطلوب ہے۔ ایسی نماز کو ہی قرآنِ حکیم میں اصحابِ فلاح یعنی کامیاب لوگوں کی نماز قرار دیا گیا۔ ارشاد ہوا ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾ ترجمہ: بیشک ایمان والے کامیاب ہو گئے۔ جو اپنی نماز میں خشوع و خضوع کرنے والے ہیں۔ (المؤمنون: 01.02) نماز کے دوران پریشان ذہنی، عدم توجہی اور جلد بازی ہر گز بارگاہِ الہی کے شایان نہیں، بلکہ حضورِ ذہنی، کامل توجہ اور اعتدال و اطمینان نماز کا حسن اور شریعت کو مطلوب ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.