Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سجدہ سہو میں دو کی بجائے تین سجدے کر لیے ،تو کیاحکم ہے ؟

Answer (beginning)

جس شخص نے سجدہ سہو کرتے ہوئے بھول کر دو کی بجائے تین سجدے کر لیے، تو اس کی نماز ہو گئی اور اس مزید بھول کے سبب اس پر کوئی سجدہ سہو وغیرہ لازم نہیں ہو گا، بلکہ وہی پہلے والے دو سجدے ہی اس کے ازالے کے لیے کافی ہیں؛ کہ اگرچہ دو سجدے کرنا واجب اور بھول کر تیسرا سجدہ کرنا ترک واجب ہوا، جس کی وجہ سے سجدہ سہو لازم ہونا چاہیے تھا، لیکن شریعت مطہرہ نے ایک نماز میں ایک سے زیادہ دفعہ سجدہ سہو کرنے کو غیر مشروع قرار دیا ہے۔ لہذا ایک ہی مرتبہ کا سجدہ سہو کافی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.