Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سافٹ وئیر بنا کر دینے کا معاہدہ کرنے کے بعد کسی اور سے بنوا کر دینا جائز ہے؟

Answer (beginning)

پونچھے گئی صورت میں اگر کسٹمر نے آپ کی کمپنی کے بذات خود کام کرنے کی شرط نہیں لگائی تو آپ کی کمپنی کا اجرت پر کسی دوسرے سے اس پروجیکٹ پر کام کروانا جائز ہے، لیکن اگر کوئی کسٹمر ایگزیمنٹ میں یہ شرط لگاتا ہے، کہ اس پروجیکٹ پر آپ کی کمپنی کو بذات خود کام کرنا ہے، تو اس پروجیکٹ پر آپ کی کمپنی کسی دوسرے سے کام نہیں کروا سکتی۔ کنز الدقائق میں ہے: ”ولا يستعمل غيره ان شرط عمله بنفسه وان اطلق فله ان يستاجر غيره“ یعنی: اگر خود اجیر کے عمل کی شرط لگائی تو وہ کسی دوسرے سے کام نہیں کروا سکتا اور اگر اجیر کے خود کام کرنے کی شرط نہیں تھی تو وہ کسی دوسرے سے بھی اجارے پر کام کروا سکتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.