Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

منقولی چیز کو قبضے سے پہلے بیچنا گناہ ہے

Answer (beginning)

متقولی چیز کو خریدنے کے بعد اس پر قبضہ کرنے سے پہلے آگے بچنا بیچ فاسد اور ناجائز و گناہ ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔ البتہ غیر متقولی چیز جس کے بلاک و تلف ہونے کا خوف نہ ہو، اسے خرید ا ر قبضہ کرنے سے پہلے بھی کسی اور کو فروخت کر سکتا ہے، اس میں شرعاً حرج نہیں ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”من ابتاع طعاما فلا يبعه حتى يقبضه، قال ابن عباس وأحسب كل شيء بمنزلة الطعام“ یعنی: جس نے کھانا خرید ا تو اس کو نہ بیچے یہاں تک کہ اس پر قبضہ کر لے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.