Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہے یا ناپاک ؟ایک حدیث پاک کی وضاحت
Answer (beginning)
دودھ پیتے بچے کا پیشاب بھی اسی طرح ناپاک ہے، جس طرح چھوٹی بچی اور بڑے افراد کا پیشاب ناپاک ہے کہ حدیث پاک میں مطلقاً پیشاب سے بچنے کی تعلیم فرمائی ہے، چنانچہ فرمایا: ”استنز هو امن البول، فان عامة عذاب القبر منه“ یعنی پیشاب کے چھینٹوں سے بچو کہ عموماً عذاب قبر اسی وجہ سے ہوتا ہے۔ (دارقطنی، کتاب الطهارة، باب نجاسة البول، جلد 1، صفحہ 232، مطبوعہ مؤسسة الرسالة، بیروت) حدیث پاک میں پیشاب سے بچنے کا حکم اس کے نجس ہونے کی وجہ سے ہے اور یہاں بچی، بچے یا بڑے افراد کے پیشاب کے درمیان کوئی فرق بیان نہیں کیا گیا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.