Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روٹی گر جائے تو اٹھا کر چومنا کیسا؟
Answer (beginning)
گری ہوئی روٹی کو اٹھا کر چوم لینے میں شرعاً کوئی حرج اور مضائقہ نہیں، بلکہ فقہا کے کرام نے بغرض تعظیم چومنے کو اچھا اور مستحسن قرار دیا ہے، لہذا اسے غلط کہنا یا سمجھنا درست نہیں۔ ایک مسلمان یقیناً روٹی کو خدا کا عطا کردہ قابلِ قدر واحترام رزق اور نعمت سمجھ کر چومتا ہے اور یوں نعمتِ خداوندی کی قدر دانی کرتے ہوئے چوم لینا قطعاً قابلِ اعتراض نہیں، بلکہ ہمارا دینِ متین رزق اور بالخصوص روٹی کی تعظیم و اکرام اور ادب و احترام کا درس دیتا ہے۔ سیرتِ نبویہ میں اس کی واضح عملی تعلیمات موجود ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.