Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

’’ماں کی گود سے قبر تک علم حاصل کرو‘‘ کیا یہ حدیث ہے ؟

Answer (beginning)

سوال میں ذکر کردہ الفاظ معتقد کتب حدیث میں تلاش کے باوجود نہیں مل سکے۔ لہذا اس قول کو حدیث نہیں کہا جا سکتا، البتہ اس مضمون پر مشتمل مختلف اقوال بزرگوں سے منقول ہیں۔ جب تک کنفرم نہ ہو جائے، کسی بھی بات کو بطور حدیث پاک آگے شیئر نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ غیر ثابت شدہ بات حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی طرف قصداً منسوب کرنا حرام ہے، حدیث مبارک میں اس پر سخت و عمیق ارشاد فرمائی گئی ہے۔ تفسیر نیشاپوری میں ہے: ”قیل فی تحدید مدة طلب العلم، إنه من المهد إلى اللحد“ یعنی: طلب علم کی مدت کی حد کے بارے میں کہا گیا کہ مہد سے لے کر لحد تک ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.