Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا مسبوق کی اقتدا کر سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

مسبوق یعنی وہ مقتدی جو ایک یا زیادہ رکعتیں نکل جانے کے بعد امام کے ساتھ شامل ہو، تو ایسا مقتدی امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب اپنی بقیہ رکعت ادا کرنے کے لیے کھڑا ہو، تو اس فوت شدہ نماز کی ادائیگی میں کوئی شخص اس کی اقتدا نہیں کر سکتا، اگر کرے گا، تو اس کی اقتدا درست نہیں ہوگی اور نماز بھی نہیں ہوگی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسبوق اگرچہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ رکعات کی ادائیگی میں منفرد ہو جاتا ہے، لیکن اس کا یہ منفرد ہونا بعض امور میں اسے مقتدی ہونے سے خارج نہیں کرتا، بلکہ ان امور میں اس کی حیثیت ایک مقتدی کی طرح ہوتی ہے، اور ان امور میں سے ایک یہی ہے کہ اس کی اقتدا نہیں کی جاسکتی، لہذا…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.