Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز کے رکوع اور سجدے سے سجدہ تلاوت ادا ہونے کی صورت

Answer (beginning)

نماز میں آیت سجدہ پڑھی ہو، تو فوراً (یعنی تین آیات سے زیادہ پڑھنے سے پہلے پہلے) سجدہ تلاوت کرنا واجب نماز میں سے ہے۔ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق نمازی اگر آیت سجدہ پڑھنے کے فوراً بعد رکوع و سجدہ کر لے، تو یہاں دو صورتیں بنتی ہیں: پہلی صورت تو یہ ہے کہ نماز کے رکوع سے ہی سجدہ تلاوت ادا ہو جائے، بشرطیکہ نمازی آیت سجدہ پڑھنے کے فوراً بعد رکوع کرے اور اسی رکوع میں سجدہ تلاوت کی ادائیگی کی بھی نیت کر لے، اس صورت میں رائج قول کے مطابق نماز کے رکوع سے ہی سجدہ تلاوت ادا ہو جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.