Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

صف میں دائیں جانب کھڑے ہونا افضل ہے یا بائیں جانب؟

Answer (beginning)

مقتدیوں کے لیے بنیادی حکم یہ ہے کہ وہ امام کی دونوں جانب صف برابر رکھیں، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم امام کو درمیان میں رکھو۔“ اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک مقتدی امام کے پیچھے، اس کی سیدھ میں کھڑا ہو اور بقیہ اس کی دونوں جانب برابر برابر۔ پھر اگر امام کی دونوں جانب نمازی برابر ہوں، تو دائیں جانب کھڑے ہونا افضل ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم امام کی دائیں جانب کو اختیار کرو اور اللہ پاک اور اس کے فرشتے دائیں جانب کھڑے ہونے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.