Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے رکوع کرنے کا درست طریقہ
Answer (beginning)
اولاً یہ یاد رہے! فرائض، واجبات اور سنتِ فجر میں قیام فرض ہے۔ ان نمازوں کو اگر بغیر کسی عذرِ شرعی کے بیٹھ کر پڑھیں گے، تو ادا نہیں ہوں گی، البتہ جو شخص کسی صحیح و شرعی عذر کی بنا پر بیٹھ کر یہ نمازیں ادا کرے یا بلا عذر کوئی نفل نماز بیٹھ کر پڑھے، تو اس میں رکوع کرنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ اتنا جھکے کہ پیشانی گھٹنوں کے مقابل یعنی سیدھ میں آجائے، اس سے زیادہ جھکنا کہ پیشانی زمین کو لگنے کے قریب ہو جائے یا سرین اٹھا کر بہت زیادہ آگے کی طرف بڑھ جانا اور جھکنا مکروہ تنزیہی و ناپسندیدہ عمل ہے، اس لیے کہ رکوع کا کم از کم درجہ یہ ہے کہ سر جھکایا جائے اور اس کے ساتھ معمولی سی پیٹھ بھی جھکائی جائے اور…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.