Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ظہر کی نماز کس وقت پڑھنا افضل ہے؟

Answer (beginning)

ظہر کی نماز سر دیوں میں جلدی پڑھنا مستحب ہے اور گرمی کے دنوں میں تاخیر سے پڑھنا مستحب ہے۔ اس میں کسی معین وقت کی تعیین نہیں ہو سکتی کہ ہر دن ظہر کی ابتدا و انتہا کا وقت بدلتا رہتا ہے۔ البتہ یہاں تاخیر سے مراد یہ ہے کہ ظہر کے پورے وقت کو دو حصوں میں کر دیا جائے اور پہلے حصہ کو چھوڑ کر دوسرے حصہ میں ظہر کی نماز ادا کی جائے، جیسے ظہر کے پورے وقت کا دورانیہ مثلاً: چار گھنٹے تیس منٹ ہو، تو اب اس کے دو حصہ کر لیے جائیں اور شروع کے دو گھنٹے پندرہ منٹ گزرنے کے بعد ظہر ادا کی جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.