Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عشا ء کا وقت باقی سمجھتے ہوئےفجر کے وقت میں عشاء پڑھ لی، تو کیا حکم ہے ؟
Answer (beginning)
جواب سے پہلے بطور تمہید یہ سمجھ لیجئے کہ نماز کی ادائیگی کے لیے اس میں خاص طور پر ادایا قضا کی نیت کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ قضا نماز، ادا کی نیت سے اور ادا نماز، قضا کی نیت سے بھی درست ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص اپنے گمان میں کسی نماز کا وقت باقی ہونے کی بنا پر اس نماز کو ادا کرے، جبکہ در حقیقت اس نماز کا وقت ختم ہو چکا ہو، تو ایسی صورت میں اس کی وہ نماز بطور قضا درست ہو جائے گی کہ اس نے قضا نماز کو ادا کی نیت سے پڑھا ہے اور قضا نماز، ادا کی نیت کے ساتھ پڑھنے سے بھی درست ہو جاتی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.